Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025
تازہ ترین

مصر میں عدلیہ او رمقننہ کے درمیان ٹھن گئی

قاہرہ....مصر میں مقننہ اور عدلیہ کے درمیان ٹکراﺅ کے آثار پیدا ہوگئے۔ عدلیہ کے قانون میں ترامیم نے دھماکہ کردیا۔ پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت کے ساتھ عدلیہ کے قانون میں ان ترامیم کی منظوری دیدی جنہیں مصر کے تمام عدالتی ادارے کلیتاً مسترد کرچکے تھے۔ رکن پارلیمنٹ احمد الشریف نے عدلیہ کے قانون میں ترامیم کا مسودہ تجویز کیا تھا۔ قانون ساز کمیٹی نے منظوری دیدی۔ ان کی بدولت عدالتی اداروںکے سربراہوں کی تقرری کا حق صدر جمہوریہ کو حاصل ہوگیا۔ وہ عدالتی اداروں کے نامزد 3افراد میں سے کسی ایک کی تقرری کے مجاز ہوگئے۔ مصری جج اس ترمیم پر برہم ہیں۔ ججوں کے کلب نے اعلان کیا ہے کہ اس حوالے سے انکے اجلاس 24گھنٹے جاری رہیں گے۔ پارلیمنٹ نے ججوں کے اس انتباہ کو بھی یکسر نظر انداز کردیا۔ انہوں نے ججوں کے اعتراضات پر کوئی توجہ نہیں دی۔ججوں کے کلب کے سربراہ محمد عبدالمحسن نے ترامیم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ آئینی اندھے پن کی علامت ہے۔ ان سے مصری عدلیہ کی خودمختاری داﺅ پر لگ جائیگی۔ مصری عدلیہ کی خودمختاری سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔ ترامیم نے صدر جمہوریہ کو انتظامیہ کے سربراہ کی حیثیت سے عدالتی اتھارٹی کے سربراہ کے انتخاب کا حق دیدیا ہے جو عدالتی خودمختاری پر حملہ ہے۔ کسی بھی اتھارٹی کو دوسری اتھارٹی پر غلبے کی ا جازت نہیں دی جاسکتی۔

شیئر: