Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

برطانوی ارب پتی بھائیوں کی طرف سے یورپ کا سب سے بڑا مسلم قبرستان بنانے کا منصوبہ

عیسیٰ میموریل گارڈنز بلیک برن قصبے کے مغرب میں تعمیر کیا جائے گا(فوٹو عرب نیوز)
عیسیٰ برادران، جو برطانیہ کے امیر ترین آدمیوں میں سے ہیں، نے شمالی انگلینڈ میں ایک بڑے پلاٹ پر یورپ کے سب سے بڑے مسلم قبرستان بنانے کے منصوبے کو ظاہر ہے۔
عرب نیوز کے مطابق عیسیٰ میموریل گارڈنز بلیک برن قصبے کے مغرب میں تعمیر کیا جائے گا جہاں مسلمانوں کی بڑی آبادی ہے اور یہ تقریباً 40 فٹ بال کے میدان یا 82 ایکڑ کے برابر جگہ کا احاطہ کرے گا۔
اس میں تدفین کے 35 ہزار پلاٹس کی جگہ ہو گی، لندن کے گارڈن آف پیس سے 25 ہزار سے زیادہ جو اس وقت یورپ میں مسلمانوں کا سب سے بڑا قبرستان ہے۔ اس میں پارکنگ کی 663 جگہیں اور ’وسیع زمین ‘ بھی ہو گی۔
زبیر اور محسن عیسیٰ حال ہی میں برطانیہ کی سب سے بڑی سپرمارکیٹ چین ایسڈا میں حصص خریدنے کے بعد شہ سرخیوں میں آئے۔
چیریٹی عیسی فاؤنڈیشن جو قبرستان کے منصوبوں کا انتظام کر رہی ہے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’انگلینڈ کے شمال مغرب میں مسلمانوں کی تدفین کے پلاٹوں کی ضرورت تشویشناک ہو گئی ہے، کوویڈ 19 کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔‘
’یہ تجویز مسلم کمیونٹی کے لیے مفاد عامہ کا معاملہ ہے اور شمال مغربی علاقے کے لیے سٹریٹجک اہمیت کی حامل ہے۔‘
عیسی فاؤنڈیشن نے کہا ہے کہ یہ تجویز درخواست کے مرحلے میں ہے اور اگر کامیاب ہو جاتی ہے تو اگلے 50 سے 100 سالوں تک خطے میں مسلم کمیونٹیز کی خدمت کرے گی۔
عیسی فاؤنڈیشن نے وعدہ کیا کہ اگر منصوبے منظور ہو جاتے ہیں اور قبرستان تعمیر ہو جاتا ہے تو خدمات کی فراہمی سے حاصل ہونے والے منافع کو جنازے کی خدمات فراہم کرنے کے لیے استعمال جائے گا۔ کوئی ڈائریکٹر یا رضاکار قبرستان سے فائدہ نہیں اٹھائیں گے۔
عیسیٰ فاؤنڈیشن کی جانب سے اس سال کے شروع میں بلیک برن میں 6.9 ملین ڈالر کی لاگت سے مسجد کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی گئی تھی۔

 

شیئر: