Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 22 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   22, 2025
منگل ، 22 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   22, 2025
تازہ ترین

عرب اتحاد کا یمن میں حوثیوں کی ڈرون لیب پر حملہ

عرب اتحاد کی جانب عام شہریوں کو کہا گیا ہے کہ وہ ٹارگٹ کیے جانے والے علاقوں سے دور رہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)
عرب اتحاد نے بدھ کو کہا ہے کہ اس کی جانب سے یمن کے دارالحکومت میں فوجی سائٹس کو جائز طور پر نشانہ بنایا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ایک زیر تعمیر عمارت کو اس لیے نشانہ بنایا گیا کیونکہ اس کو دھماکہ خیز مواد لے جانے والے ڈرونز کی تیاری کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
سعودی عرب کے بارڈر کے دونوں اطراف حملوں کے لیے ڈرونز ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کا بنیادی انتخاب رہے ہیں۔
عرب اتحاد کی جانب سے عام شہریوں کو کہا گیا ہے کہ وہ صنعا میں ٹارگٹ کیے جانے والے علاقوں سے دور رہیں۔
منگل کو بھی عرب اتحاد نے کہا تھا کہ یمن کے دارالحکومت پر فضائی حملے کیے گئے۔
اتحاد کے مطابق ’فضائی حملوں میں بلیسٹک میزائلز کے ذخیرے کو نشانہ بنایا گیا۔‘
پیر کو عرب اتحاد کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ حوثیوں نے صنعا ایئرپورٹ کو فوجی بیس میں تبدیل کر دیا ہے، جہاں تجربات کیے جا رہے ہیں اور بارڈر کے اطراف کو حملوں کے لیے بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

شیئر: