Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

ابو ظہبی کے ولی عہد ترک صدر طیب اردوغان سے ملاقات کریں گے

ترک صدر کے ساتھ ملاقات میں علاقائی و بین الاقوامی مسائل بھی زیر غور آئیں گے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان بدھ کو ترکی کا دورہ کریں گے جہاں وہ صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات کریں گے۔
عرب نیوز نے اماراتی نیوز ایجنسی وام کے حوالے سے کہا ہے کہ ولی شیخ محمد زاید النہیان ترک صدر طیب اردوغان کے ساتھ ملاقات میں باہمی مفادات کے حصول کے لیے دو طرفہ تعلقات مضبوط کرنے کے امکانات سے متعلق بات چیت کریں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

شیئر: