Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

ریاض: الملز میں غیرقانونی تارکین کی سفری کارروائی کیلئے دفتر تیار

  ریاض.... محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سلیمان الیحییٰ نے منگل کو الملز میں غیر قانونی تارکین کی سفر کی کارروائی کیلئے دفتر کا معائنہ کیا۔ اس طرح کے دفاترمملکت کے تمام 13صوبوں میں قائم کئے گئے ہیں۔اس موقع پر الیحییٰ کو جوازات کے افسران نے بریفنگ دی۔ الیحیی ٰ نے تمام اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ مملکت سے واپسی کے خواہشمند تمام غیر قانونی تارکین کی سفر کی کارروائی تیزی سے نمٹائیں، آسانیاں پیدا کریں۔ فنگر پرنٹس کے منفی اثرات سے استثنیٰ کا اہتمام کریں۔ کسی سے فیس اور جرمانہ نہ لیں۔ مقامی شہریوں اور باقاعدہ طور پر مقیم غیر ملکیوں کو بہترین خدمات فراہم کریں۔ 90روزہ مہلت کے حوالے سے قومی مہم میں شریک تمام ادارے ایک دوسرے سے ربط و ضبط پیدا کریں۔

شیئر: