Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

القریات میں برفباری کے مناظر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

وسیع وعریض علاقہ سفید برف کی چادر اوڑھے نظر آرہا ہے( فوٹو ٹوئٹر)
شمالی سعودی عرب کے علاقوں میں برف باری کے مناظرکے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
القریات کمشنری کا وسیع وعریض علاقہ سفید برف کی چادر اوڑھے نظر آرہا ہے۔ یہاں درجہ حرارت توجہ  کم ہو گیا ہے ۔  
العربیہ نیٹ کے مطابق ماہر موسمیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے بیان میں کہا کہ ’آئندہ چند روز کے دوران شمالی علاقوں میں سردی کا موسم شروع ہوجائے گا۔ 30 روز بعد سال کے سرد ترین دن ہوں گے‘۔

ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ 30 روز بعد سال کے سرد ترین دن ہوں گے( فوٹو ٹوئٹر)

یاد رہے کہ موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی تھی کہ ’پیر کو الجوف، الحدود الشمالیہ اور تبوک ریجنوں میں گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش کے قوی امکانات ہیں۔ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ مدینہ منورہ ریجن کے ساحلی مقامات بھی متاثر ہوں گے‘۔ 
بیان میں قومی مرکز نے یہ توقع بھی ظاہر کی کہ ’خلیج عرب کے علاقے میں تیز ہوائیں چلیں گی جبکہ عسیر، باحہ ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بالائی مقامات دھند کی زد میں ہوں گے‘۔ 

شیئر: