راولپنڈی...پاک فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ آپر یشن رد الفساد سے ملک میں پائیدار امن اور استحکام آئیگا ۔ پاک فوج کے جوان اور افسر میرا اور قوم کا فخر ہیں۔ملک میں امن اور استحکام ان کی محب الوطن لگن کا مرہون منت ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق منگل کو بہاولپور گریژن کا دورہ کیا ۔آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں ، ملک میں جاری سیکیورٹی آپریشنز اور کور کے دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔ جنرل باجوہ نے روایتی جنگ کیلئے کور کی آپریشنل تیاریوں اور سیکیورٹی آپریشنز میں کارکردگی کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ کے تجربہ نے فوج کو انتہائی سخت جان بنا دیا ۔ ہمارے فوجی روایتی جنگ کیلئے بہتر انداز میں تیار ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے سیکیورٹی کے ماحول اور آپریشنل رد الفساد کے فوائد سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشنل رد الفساد سے ملک میں پائیدار امن اور استحکام آئیگا ۔ انہوں نے نوجوان افسروں کی مثالی کارکردگی اور سیکیورٹی آپریشنز کے دوران انکی قربانیوں کو سراہا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجیوں اور خاندانوں کےلئے شروع کئے گئے متعدد فلاحی اقدامات کے بارے میں بتایا ۔ بعد ازاں چیف آف آرمی ا سٹاف نے بہاولپور میں کمبائنڈ ملٹری اسپتال انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا افتتاح کیا۔ انسٹی ٹیوٹ کے پہلے بیچ میںپہلے سال ایم بی بی ایس کے100 طلبہ جبکہ آئندہ سال سے بی ڈی ایس کے مزید 50 طلبہ کو داخلہ دیا جائیگا ۔ دریں اثناءآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ رزمک میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر مدثر کے گھر اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔ میجر مدثر نے اورک©زئی ایجنسی کے گاﺅں رزمک میں آپریشن کے دوران جا م شہادت نوش کیا۔