Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

پاکستان کو سیاستدان یا مُلا نہیں نوجوان بدلیں گے: فواد چوہدری

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ خواتین زراعت کی تعلیم حاصل کر کے ملک کی معیشت میں اپنا حصہ ڈالیں۔ فائل فوٹو: پی آئی ڈی
پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کوئی سیاستدان یا ملا آ کر پاکستان کو نہیں بدلے گا۔
پیر کو راولپنڈی کی پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کو تبدیل کرنا ہے تو وہ ملک کی یونیورسٹیاں اور طالب علم کریں گے۔
فواد چوہدری نے امریکہ کی سٹینفورڈ یونیورسٹی کی مثال دی اور بتایا کہ اس نے ملک میں تین ٹریلین کی معیشت کھڑی کر دی۔
انہوں نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور طلبا سے کہا کہ وہ اپنے لیے اہداف مقرر کریں اور اس بات کا تعین کریں کہ وہ پاکستان کی معیشت میں اپنا کردار کیسے ادا کر سکتے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی میں کئی لڑکیوں نے زراعت کی تعلیم حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یونیورسٹی کی طلبہ سے مخاطب ہو کر فواد چوہدری نے کہا کہ ڈگری لے کر گھر پر بیٹھنے کے بجائے انہیں چاہیے کہ معیشت میں اپنا حصہ ڈالیں۔

شیئر: