جبل عمر ڈویلپمنٹ کمپنی کے تین ارب ریال کے باقی قرضے ری سٹریکچر کرنے کی منظوری
اتوار 21 نومبر 2021 22:40
کمپنی کے سرمائے کے ڈھانچے کو بہتر بنانے مییں مدد ملے گی( فائل فوٹو عرب نیوز)
جبل عمر ڈویلپمنٹ کمپنی نے ایک فائلنگ میں کہا ہے کہ اسے سعودی وزارت خزانہ سے کمپنی کے تین ارب ریال مالیت کے باقی قرضے کی ری سٹریکچر کرنے کی منظوری ملی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جے او ڈی سی کے نام سے معروف کمپنی نے کہا کہ معاہدے میں موجودہ قرض کے 1.5 بلین ریال کو دائمی انسٹرومنٹ میں تبدیل کرنا اور ساتھ ہی باقی کی میچورٹی میں 31 مارچ 2031 تک توسیع شامل ہے۔
جے او ڈی سی کے سی ای او خالد العمودی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’یہ ہمارے سرمائے کے ڈھانچے کو بہتر بنانے کے منصوبے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے جو ہمیں جبل عمر ماسٹر پلان کو مکمل کرنے کے لیے مزید پائیدار راستے پر گامزن کرے گا۔ ہماری فوری توجہ باقی مرحلے کی تکمیل میں معاونت کے لیے مالیاتی تبدیلی کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے پر مرکوز ہے۔ ‘
اس معاہدے کا کمپنی کی مالیاتی اور طویل مدتی پوزیشن پر درج ذیل فوری اثر پڑے گا۔
اول یہ کہ کمپنی کے کل قرضے کو 1.94 بلین ریال تک کم کرتا ہے۔440 ملین ریال سے زائد بقایا سود کی ادائیگی جو کہ معاف کر دی گئی ہے۔
اس کی بیلنس شیٹ کو ڈیلیور کرنا اور اس کے قرض سے ایکویٹی تناسب کو بہتر بنانا۔
یہ معاہدہ کیش فلو پروفائل کو بہتراور کمپنی کو اپنی دیگر قرض کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے قابل بناتا ہے۔
اس کے کل قرض کی سروسنگ لیول کو کم کرنا، کمپنی کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ فنڈز کو زیادہ قدر میں اضافہ کرنے کے لیے استعمال کر سکے۔
کمپنی کے سرمائے کے ڈھانچے کو بہتر بنانا، اسے ماسٹر پلان کے باقی مراحل کی تکمیل کے لیے درکار فنڈنگ مکس کو بہتر بنانے کے قابل بنانا ہے۔