Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی فضائیہ کے کمانڈر کا مصری ائیر فورس کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ

باہمی دلچسپی کے اموراور انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل مزید بن سلیمان العمرو اور ان کے ہمراہ وفد نے مصر کی ایئر فورس کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مصری فضائیہ کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل محمدحجازی نے سعودی فضائی کمانڈر اور ہمراہ وفد کا خیر مقدم کیا۔

سعودی کمانڈر نے ایئر ڈیفنس کالج کا بھی دورہ کیا ہے۔( فوٹو ایس پی اے)

اس موقع پرماضی اور حال میں مصری فضائیہ کی کامیابیوں کا تعارف بھی کرایا گیا۔
 مصر اور سعودی عر ب کے کمانڈروں نے دونوں ملکوں کی باہمی دلچسپی کے اموراور انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل  مزید بن سلیمان العمرو نے ایئر ڈیفنس کالج کا بھی دورہ کیا ہے۔

شیئر: