Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
تازہ ترین

موغادیشو میں سعودی سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان

وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ دونوں برادر ملکوں کے تعلقات گہرے ہیں۔
سعودی عرب نے صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں سفارتخانے کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے جمعے کو بیان میں کہاکہ ’موغادیشو میں سعودی سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا گیا ہے‘۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ’صومالیہ کی حکومت نے موغادیشو میں سعودی سفارتخانے کو دوبارہ کھولنےمیں بڑی سہولت دی جس پر وہ ستائش کی مستحق ہے‘۔ 
وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ دونوں برادر ملکوں صومالیہ اور سعودی عرب  کے تعلقات گہرے ہیں۔
وزارت خارجہ کی خواہش ہے کہ ’دونوں ملک مشترکہ جدوجہد کو آگے بڑھائیں اور دونوں ملکوں اور ان کے برادرعوام کی مزید ترقی و خوشحالی کے لیے نئے افق سر کریں‘۔  

شیئر: