Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025

 سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہوگئے

24 قیراط ایک گرام سونا 224.45 ریال میں فروخت دستیاب رہا۔(فائل فوٹو روئٹرز)
 سعودی گولڈ مارکیٹ میں جمعے کو سونے کے نرخ کم ہوگئے۔ عالمی گولڈ مارکیٹ میں کمی کے اثرات سعودی مارکیٹ میں بھی نظر آئے ہیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مملکت میں 24 قیراط ایک گرام سونا  جمعے کو 224.45 ریال میں فروخت دستیاب رہا۔
21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 196.39 ریال رہی جبکہ 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 168.34 ریال ریکارڈ کی گئی۔ 
14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 130.93 ریال رہی۔ علاوہ ازیں ایک اونس سونے کی قیمت کم ہوکر 6980 ریال میں دستیاب رہا۔ 
مملکت میں سونے کی گنی کی قیمت 1571 ریال ریکارڈ کی گئی جو ڈالر میں 418.88 بنتی ہے۔ 

شیئر: