Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

العلا ایئرپورٹ پر فلائی ناس کی پہلی بین الاقوامی پرواز

فلائی ناس کے طیارے کو واٹر کینن کی سلامی دی گئی ( فوٹو سبق)
سعودی عرب العلا میں امیرعبدالمجید بن عبدالعزیز ایئرپورٹ پر جمعے کو دبئی سے پہلی بین الاقوامی پرواز پہنچی ہے۔
العلا ایئر پورٹ لینڈ کرنے پر فلائی ناس کے طیارے کو واٹر کینن کی سلامی دی گئی جو  پر پہلی پرواز یا نئے طیارے کےلیے دی جاتی ہے۔
العربیہ چینل کے مطابق سعودی وزیر ٹرانسپورٹ صالح الجاسر نے کہا کہ العلا ایئرپورٹ پر بین الاقوامی تقاضوں کے لحاظ سے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔  

  دنیا کے تاریخی مقام کی  سیاحت کے لیے براہ راست العلا پہنچ سکتے ہیں۔ ( فوٹو سبق)

انہوں نے کہا کہ اب بین الاقوامی مسافر دنیا کے منفرد سیاحتی اور تاریخی مقام کی سیرکے لیے براہ راست العلا پہنچ سکتے ہیں۔ 
سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے مارچ 2021 کے دوران العلا ایئرپورٹ کو مملکت کے بین الاقوامی ایئرپورٹس کی فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دی تھی۔

شیئر: