Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

ہسپتالوں اورطبی امور کے اداروں کے 42 چالان

تفتیشی ٹیموں نے سرکاری و نجی ہسپتالوں کے دورے بھی کیے (فوٹو، ٹوئٹر)
حائل میں ادارہ امور صحت کی تفتیشی ٹیموں نے گزشتہ ماہ کے دوران سرکاری و نجی ہسپتالوں کے علاوہ دواخانوں اور عوامی مقامات کے 675 دورے کیے جن میں امور صحت سے متعلق کی جانے والی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا گیا ـ
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق تفتیشی دوروں میں 42 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں جن میں سے 25 خلاف ورزیاں امور صحت کے اداروں سے متعلق تھیں جبکہ 12 خلاف ورزیاں امور صحت سے منسلک افراد پرریکارڈ کی گئیں ـ
درج کی جانے والی خلاف ورزیوں کا چالان امور صحت کی نگران کمیٹی کو ارسال کردی گئیں جہاں ان کا جائزہ لینے کے بعد فیصلے صادر کیے جائیں گے ـ

شیئر: