Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

غیرملکی کو ہیوی وہیکل ڈرائیونگ لائسنس کن شرائط پر ملے گا؟

ہیوی لائسنس پیشے سے مطابقت پر دیا جاتا ہے- (فوٹو: عاجل)
 ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ غیرملکیوں کو ہیوی وہیکل ڈرائیونگ لائسنس جاری کرانے کے لیے 2 شرائط کوپورا کرنا ضروری ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک سے ایک غیرملکی نے دریافت کیا تھا کہ آیا وہ ہیوی وہیکل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکتا ہے یا نہیں؟  
محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر پر اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ غیرملکیوں کو ہیوی وہیکل ڈرائیونگ اور کمرشل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی اجازت ہے تاہم اس کے لیے لازمی ہے کہ مقررہ شرائط پوری کی جائیں ـ 
بنیادی شرط کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’لائسنس پیشے سے مطابقت رکھتا ہو اور آئی ڈی  (اقامہ ) مؤثر ہو‘-  
واضح رہے کمرشل اور ہیوی ڈیوٹی ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا ان غیر ملکیوں کےلیے ہی کیا جاتا ہے جو مملکت میں ڈرائیور کے پیشے پر مقیم ہیں ـ 
ایسے افراد جو فیملی ڈرائیور یا دیگر پیشوں پر مقیم ہیں انہیں کمرشل یا ہیوی ڈیوٹی ڈرائیونگ لائسنس جاری کرانے کی اجازت نہیں ہوتی ـ 

 

شیئر: