دبئی .... کوڈڈ اسلامی اقتصاد مشرق وسطیٰ ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں اپنی حیثیت منوانے لگا۔ایک بین الاقوامی اقتصادی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کوڈڈ اکانومی عالمی پیداوار میں 1.5ٹریلین ڈالر تک کا اضافہ کراسکتی ہے۔اس سے بین الاقوامی قومی پیداوار میں 2.2فیصد اضافہ ہوگا۔ بین الاقوامی ریٹیل کی صنعت 22فیصد ، صحت کا شعبہ 25فیصد اور اشیائے صرف کا شعبہ 20فیصد تک اپنی مارکیٹ بنائیگا۔ دبئی سینٹر برائے اسلامی اقتصاد کے ڈائریکٹر عبداللہ العور نے الحیاہ اخبار کو بتایا کہ ہمیں کوڈڈ اکنامک کی اہمیت اور مستقبل میں اسکے فروغ کے امکان کا احساس ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کو اس سے زیادہ فائدہ ہوگا اسلئے ہم نے 2017ءسے 2021ءتک کے پلان میں اسلامی معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں پر خصوصی توجہ دی ہے۔ اسلامی معیشت ابھی فروغ کی منزل میں ہے۔ مستقبل میں اسکی کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔