Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودیوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار کے خاتمے کے لیے تفتیشی کارروائیاں

عوامی بازاروں اور کچی آبادیوں میں تفتیشی کارروائیاں کی گئی ہیں۔( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت تجارت مکہ مکرمہ برانچ نے سعودیوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار کے انسداد کے لیے عوامی بازاروں اور کچی آبادیوں میں تفتیشی کارروائیاں کی ہیں۔
یہ وہ مقامات ہیں جہاں سعودیوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار کی پابندی کی خلاف ورزی کے بڑے امکانات ہیں۔ 

آئندہ ہفتوں کے دوران آگہی مہم جاری رہے گی۔(فوٹو: سبق)

سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت تجارت نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودیوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار کے انسداد کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے اصلاح کی مہلت باقی ہے۔ اس حوالے سے آگہی مہم بھی جاری رکھی جائے گی۔
وزارت تجارت نے بتایا کہ آگہی مہم وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور، وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود، وزارت ماحولیات و پانی و زراعت اور زکوٰۃ، ٹیکس اینڈ کسٹم اتھارٹی کے اشتراک سے چلائی جا رہی ہے۔
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن کی تمام کمشنریوں میں آئندہ ہفتوں کے دوران آگہی مہم جاری رہے گی۔

شیئر: