کراچی...حکومت سندھ نے گیس تو سیعی منصوبے شروع کر نے پر اعتراض کیاہے ۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے وزیراعظم نوازشریف کو خط لکھا ہے جس میں گیس منصوبوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا گیا کہ گیس نیٹ ورک کی پنجاب میں توسیع آرٹیکل158کی خلاف ورزی ہے۔گیس منصوبوں پر وفاق نے خود پابندی لگائی ہے۔پنجاب کل3فیصدگیس پیداکرتا ہے اور42فیصداستعمال کرتاہے۔خط میں موقف اختیار کیا گیا کہ اطلاعات کے مطابق وفاق نے37ارب روپے کے گیس منصوبے پنجاب میں شروع کئے ہیں ۔ ایس ایس جی سی سندھ کے د یہی اورشہری علاقوں میں گیس دینے سے انکاری ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم نے پنجاب میں 97 گیس کے منصوبے شروع کرنے کیلئے دستخط کئے تھے۔