نیویارک .... صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نیویارک میں وہ گھر 2.14ملین ڈالر میںنیلام ہوگیا جس میں انہوں نے اپنا بچپن گزارا تھا۔ یہ مکان نامعلوم شخص نے خریدا ہے۔ جمیکا اسٹیٹ میں واقع یہ مکان ان کے والد نے 1940ءمیں تعمیر کرایا تھا اور صدر ٹرمپ نے اپنے بچپن کے 4سال یہاں گزارے تھے۔ انکی پیدائش کے سرٹیفکیٹ میں بھی گھر کا پتہ یہی درج ہے۔ یہ مکان 2منزلہ ہے اور سرخ اینٹوں سے بنا ہے۔ ٹرمپ پورے خاندان کے ساتھ اس مکان میں قریب ہی واقع ایک مکان میں منتقل ہوگئے تھے۔ ستمبر میں جب ٹرمپ صدارتی امیدوار کی حیثیت سے این بی سی ٹی وی پر ایک شو میں آئے تھے تو انہوں نے افسوس ظاہر کیا تھا کہ اب یہ عمارت فروخت ہورہی ہے۔ ریئل اسٹیٹ ایجنسی کی مالکہ نے یہ بتانے سے انکار کردیا کہ یہ مکان کس نے خریدا ہے۔