طلباء کی کاروباری ذہنیت کو فروغ دینے کے لیے انٹرپرنیورشپ مقابلہ
طلباء کی کاروباری ذہنیت کو فروغ دینے کے لیے انٹرپرنیورشپ مقابلہ
پیر 15 نومبر 2021 17:03
پروگرام کا مقصد طلباء کے لیے عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں طلباء کی کاروباری ذہنیت کو فروغ دینے اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف پورے کرنے کے لیے گزشتہ روز14 نومبر کو قومی سطح پر سعودی انٹرپرینیورشپ مقابلہ منعقد کیا گیا۔
عرب نیوزکے مطابق سعودی عرب میں یونائیٹڈ نیشنز ڈیولپمنٹ پروگرام، وزارت تعلیم اور باب سن گلوبل سنٹر فار انٹرپرینیورل لیڈرشپ کے تعاون سے شہزادہ محمد بن سلمان کالج آف بزنس اینڈ انٹرپرینیورشپ نے پروگرام کا آغاز کیا جس کا مقصد طلباء کے لیے پائیدار اور جدید طریقوں سے سپورٹ اورعالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔
یونیورسٹیاں فروری میں ایک پریزنٹیشن ڈے کا اہتمام اور میزبانی کریں گی۔(فوٹو ٹوئٹر)
2021 گلوبل انٹرپرینیورشپ ویک کے دوران شروع کیے گیے اس ایونٹ میں پورے سعودی عرب سے آخری سال کے انڈرگریجویٹ یونیورسٹی طلباء مقابلے میں حصہ لیتے ہوئے اقوام متحدہ کی جانب سے پائیدار ترقی کے اہداف سے نمٹنے کے لیے جدید حل تلاش کریں گے۔
چیلنج کے حصے کے طور پر فائنل ائیر کے طلبا کی تین سے پانچ انڈرگریجویٹس ٹیمیں ایک یا زیادہ پائیدار ترقی کے اہداف کو فروغ دے کر بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے تجارتی یا غیر منافع بخش منصوبے تیار کریں گی۔
تقریب پر تبصرہ کرتے ہوئے شہزادہ محمد بن سلمان کالج کے ایگزیکٹو ڈین ڈاکٹر زیگر ڈیگریو نے سعودی طلباء کو کاروباری رہنما اور منیجر کے طور پر تیار کرنے کے لیے کالج کی کوششوں کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے پہلے بزنس اور انٹرپرینیورشپ کالج ہونے اور مملکت میں انٹرپرینیورشپ کی تعلیم کے ایک اہم ادارے کے طور پر یہ کالج ہمارے طلباء کے معیار اور قابلیت کو بہتر بنانے اور انہیں بین الاقوامی شہری کے طور پر ترقی دینے کے لیے پرعزم ہے۔
طلباء کو بین الاقوامی شہری کے طور پر ترقی دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ (فوٹو ٹوئٹر)
یونیورسٹی کی سطح پر چیلنج میں حصہ لینے والی ٹیموں کو دسمبر سے اگلے سال جنوری تک ماہر ویبنرز کی ایک سیریز میں شرکت کرنی ہوگی۔
اس سیریز میں اقوام متحدہ کی جانب سے پائیدار ترقی کے اہداف، ان کے معاشی، ماحولیاتی اور سماجی ستونوں اور انسانیت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت کے بارے میں طلبا جان سکیں گے۔
مقابلے میں حصہ لینے والی یونیورسٹیاں فروری میں ایک پریزنٹیشن ڈے کا اہتمام اور میزبانی کریں گی جہاں طلباء، ججوں کے پینل کے سامنے اپنے خیالات پیش کریں گے۔
مقابلے کے پہلے مرحلے کے اختتام پر قومی فائنل راؤنڈ کے لیے ٹاپ پرفارمرز کا انتخاب کیا جائے گا جبکہ آخری راؤنڈ میں محمد بن سلمان کالج میں تین روزہ کیمپ میں شامل ہوں گے۔ مقابلہ جیتنے والوں کا اعلان 26 مارچ کو کیا جائے گا۔
انٹرپرینیورشپ کی پروفیسرھیا الدجانی نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کی زیر قیادت منعقد کیا گیا یہ چیلنجنگ ایونٹ نوجوان سعودی طلباء کو ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے تاکہ وہ اپنی کمیونٹیز کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جدید خیالات سامنے لے کر آ سکیں۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں