5 ہزار چینی طلبہ کو سعودی عرب میں ہوابازی کی تربیت دی جائے گی
’ایک ہزار چینی طلبہ کو تربیت دی جائے گی، یہ معاہدہ 350 ملین ریال سے زیادہ مالیت کا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی آکسفورڈ اکیڈمی برائے ہوا بازی نے 5 چینی ایئرلائنز کے طلبہ کو تربیت دینے کے لیے بین الاقوامی ادارے’Maitland 175 and GTI Outreach Educational Resources Inc‘ کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق معاہدے کے تحت سالانہ 200 چینی طلبہ سعودی عرب میں ہوا بازی کی تربیت حاصل کریں گے۔
معاہدے کی مدت کے دوران مجموعی طور پر ایک ہزار چینی طلبہ کو تربیت دی جائے گی۔ یہ معاہدہ 350 ملین ریال سے زیادہ مالیت کا ہے۔
یہ ہوا بازی کے شعبے میں سب سے بڑا معاہدہ سمجھا جاتا ہے جس میں میں ایک مقامی ادارہ بیرون ملک سے اتنی بڑی تعداد میں طلبہ کی تربیت کے لیے معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔
سعودی آکسفورڈ اکیڈمی کے سربراہ لاری ویڈ نے کہا ہے کہ ’چینی طلبہ کی تربیت کے معاہدے سے سعودی نوجوانوں کے لیے سیکڑوں نئی اسامیاں پیدا ہوں گی‘۔
’ہمارا ہدف یہ ہے کہ سعودی آکسفورڈ اکیڈمی کو دنیا کا اول نمبر تعلیمی ادارہ بنائیں جہاں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ہوابازی کی تربیت حاصل کرنے آیا کریں‘۔