جدہ: گھر میں آتشزدگی ، 6متاثر
جدہ ...جنوبی جدہ کے الحمرا محلے کے ایک فلیٹ میں آگ لگنے پر 5افراد متاثر ہوئے جبکہ شہری دفاع کا ایک اہلکار بھی آگ بجھاتے وقت بے ہوش ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ہلا ل احمر کے ترجمان عبداللہ ابو زید نے بتایا کہ الاطباءالمتحدون اسپتال کے برابر میں الحمرا محلے کے فلیٹ میں آگ لگ گئی تھی فوراً ہی4 امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ بھیجدی گئیں۔ آگ سے متاثرین کو پہلی فرصت میں الاطباءالمتحدون اور کنگ فہد اسپتال منتقل کردیا گیا۔ آگ پر قابو پالیا گیا۔