Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

شہزادہ فیصل بن فرحان نے سعودی پویلین کا دورہ کیا

شہزادہ فیصل بن فرحان نے امارات کے پویلین کا بھی دورہ کیا(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو ایکسپو دبئی میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے پویلین کا دورہ کیا ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان اتوار کو متحدہ عرب امارات کےدورے پر دبئی پہنچے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان کو سعودی پویلین پہنچنے پر بریفنگ دی گئی۔

مملکت کا تعارف سعودی وژن 2030 کے تناظر میں کرایا جا رہا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

انہیں بتایا گیا کہ پویلین مختلف شعبوں میں سعودی عرب میں ہونے والی تعمیر و ترقی کو اجاگر کررہا ہے۔
مملکت کا تعارف سعودی وژن 2030 کے تناظر میں کرایا جا رہا ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے برادر ملک امارات کے پویلین کا بھی دورہ کیا جہاں ریاست میں تاریخی ارتقا کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔ ترقی اور خوشخالی کے لیے امارات کی مشترکہ جدو جہد کو نمایاں کیا جارہا ہے۔

 

شیئر: