Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

گھر میں گھس کر خاتون کو ہراساں کرنے پر سعودی شہری گرفتار

وڈیو کی مدد سے شہری کو شناخت کے بعد حراست میں لیا گیا۔( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں مدینہ منورہ پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ’ گھر میں خاتون کو ہراساں کرنے پر ایک شخص کو گرفتارکیا گیا ہے‘۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہے جس میں مقامی شہری کو ایک گھر میں گھس کر ایک خاتون کے ساتھ چھیڑخانی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔  
پولیس ترجمان نے بتایا کہ وڈیو کی مدد سے شہری کو شناخت کے بعد حراست میں لیا گیا۔
ملزم کے خلاف  ابتدائی قانونی کارروائی کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
علاوہ ازیں عاجل ویب سائٹ کے مطابق الشرقیہ پولیس نے خواتین کے خلاف بدکلامی کرنے والے ایک سعودی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی شہری نے پبلک مقام پر گاڑی سے گزرتے ہوئے خواتین کو دیکھ کر ان پر نازیبا فقرے کسے تھے۔
الشرقیہ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مقامی شہری نے واقعہ کی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئرکی۔
سعودی شہری کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 

شیئر: