سعودی طالب علم نانبائی بن گیا
ریاض .... سعودی طالب علم ”ناصر المزیعل نے بیکری میں نانبائی کا کام شروع کردیا۔ تنقیدی جملوں کا جواب دیتے ہوئے ناصر نے کہا کہ کوئی بھی کام چھوٹا نہیں ہوتا سوشل میڈیا پر جاری وڈیو کے بعد ناصر کو رشتہ داروں اور شناساﺅں کی جانب سے کافی تلخ باتیں سننے کو ملی تھیں۔ ناصر نے عاجل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی برائی یہ ہے کہ ایک نوجوان دوسروں کے سہارے زندگی گزارے ۔ اسے بیکری میں کام کرنے پر روزانہ کی بنیاد پر محنتانہ ملتا ہے اس سے وہ ریاض ٹیکنیکل کالج میں اپنے تعلیمی اخراجات پورے کررہا ہے۔ ناصر المزیعل نے بتایا کہ بعض لوگوں نے میری حوصلہ افزائی بھی کی ہے ۔ کئی لوگوں نے یہ کہہ کر ہمت توڑی کہ تم سعودی ہو تمہیں اس قسم کا کام زیب نہیں دیتا ۔ ان تمام ناقدین سے میرا یہی کہناہے کہ حلال کام میں کوئی برائی نہیں۔