Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

ریاض: چوری ومختلف جرائم میں ملوث 3 شہری گرفتار

ملزمان مسروقہ گاڑیوں کو وارداتوں میں استعمال کرتے تھے (فوٹو،ٹوئٹر)
ریاض پولیس نے راہگیروں کو لوٹنے، گاڑیاں چوری کرنے اور دیگر وارداتوں میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے- 
اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس  کی جانب سے جاری بیان  میں کہا گیا ہے کہ چوری کی وارداتوں میں ملوث تینوں  ملزمان سعودی شہری ہیں ـ
 ابتدائی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے مختلف مقامات سے 12 گاڑیاں چرائی جنہیں وہ  چوری اور لوٹ مارکی دیگر وارداتوں میں استعمال کرتے تھے ـ 
ریاض پولیس نے کہا ہے کہ واردات کرنے والوں کو حراست میں لے کر ان کے  خلاف ابتدائی قانونی کارروائی مکمل ک کے انکا کیس پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا-

شیئر: