Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025

کورونا کے مزید43 نئے کیسز ، 2 ہلاکتیں

ایک ہی روز میں 51 افراد کورونا سے شفایاب ہوئے (فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا کے مزید 43 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک ہی دن میں دو افراد کے ہلاک ہوئے ـ
نئے کیسز کی تصدیق کے بعد مملکت میں اب تک کورونا کے مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار 103 تک پہنچ گئی ـ
دو افراد کی ہلاکتوں کے بعد مملکت میں کورونا سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 809 تک ہو گئی ہے ـ

کورونا کی تیسری خوراک لگانے کا سلسلہ جاری ہے (فوٹو، ٹوئٹر)

وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ ایک دن میں 51 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 38 ہزار 100 تک پہنچ گئی ـ
مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا کے مریضوں میں سے 46 کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے ـ
واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے مملکت کے تمام شہروں میں کورونا ویکسین لگانے کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے جس کے لیے تمام ریجنز میں ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں کو مفت کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے ـ
اطلاع کے مطابق مملکت میں 70 فیصد سے زائد افراد نے ویکسین کی خوراکیں مکمل کرلی ہیں ـ وزارت صحت کی جانب سے ایسے افراد جنہیں ویکسین کی دوسری خوراک لگائے ہوئے 6 ماہ گزر چکے ہیں کے لیے تیسری خوراک کا انتظام کیا گیا ہے ـ

شیئر: