Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

محبوبہ کیلئے فٹپاتھ پر چاہت کا پیغام

 
جدہ.... جدہ میں التحلیہ اسٹریٹ کی معروف عمارت بن حمران میونسپلٹی راہگیروں ، دفاتر میں کام کرنے والوں اور گاہکوں کی توجہ کا محور بن گئی۔ ایک سچے عاشق نے اپنی محبوبہ کے دفتر کے سامنے والی فٹپاتھ پر جملہ تحریر کیا ”تمہارا دیوانہ تمہیں پیا ر کرتا ہے۔ سچی چاہت رکھتا ہے۔ اللہ کو گواہ بناتا ہے۔“ جدہ میونسپلٹی نے اطلاع ملتے ہی فٹپاتھ صاف کرادی۔ عبداللہ باخشوین نے بتایا کہ وہ اور اسکے رفقائے کار مذکورہ جملہ دیکھ کر حیرت زدہ ہوگئے تھے۔ ابھی اس پر 24گھنٹے نہیں گزرے تھے کہ بلدیہ کے کارکنان نے مذکورہ جملہ صاف کرادیا۔ 

شیئر: