کویت میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق پاکستان کے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کویت پہنچے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مضبوط سفارتی تعلقات موجود ہیں اور کویت اور پاکستان نے رواں برس مزید کئی شعبوں میں تعلقات کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
کویت میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق نیول چیف اپنے دورے کے دوران کویت کے فوجی حکام کے ساتھ باہمی تعاون کے معاملات پر بات چیت کریں گے۔‘
کویت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر احمد ناصر نے مارچ میں اسلام آباد کا دورہ کیا تھا اور کئی شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے پر زور دیا تھا۔
پاکستانی وزارت خارجہ کی طرف سے بیان میں کہا گیا تھا کہ ’دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے اور علاقائی و بین الاقوامی سطح معاملات پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا تھا۔‘