Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

فالکن میلے میں اب تک 80 لاکھ ریال کا کاروبار

’انتظامیہ کی طرف سے باز فروخت کرنے والوں کو متعدد سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔' (فوٹو: واس)
ریاض میں منعقدہ فالکن میلے کے 26 ویں روز کاروبار کا حجم بڑھ کر 80 لاکھ ریال ہو گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گذشتہ رات مزید تین باز دو لاکھ 91 ہزار ریال میں فروخت ہوئے ہیں۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’فالکن میلے کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے کیا جاسکتا ہے کہ اب تک اس میں فروخت ہونے والے بازوں کی مالیت 80 لاکھ 92 ہزار ریال ہوگئی ہے۔‘
’گذشتہ رات فروخت ہونے والا پہلا شاہین 66 ہزار ریال، دوسرا ایک لاکھ 10 ہزار ریال جبکہ تیسرا ایک لاکھ 15 ہزار ریال میں فروخت ہوا ہے۔‘
’انتظامیہ کی طرف سے باز فروخت کرنے والوں کو متعدد سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں جبکہ خریداروں کو باز کے سرٹیفیکیٹ مفت فراہم کئے جاتے ہیں۔‘
 

شیئر: