Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

زائرین حرم میں 12 لاکھ لیٹر زمزم کی تقسیم

’ادارے نے کم و بیش زمزم کی 60 لاکھ بوتلیں تقسیم کی ہیں۔‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
سال رواں کی پہلی چوتھائی کے دوران زائرین حرم شریف میں 12 لاکھ لیٹر سے زیادہ زمزم تقسیم کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے تحت خدمات کے شعبے کے سربراہ احمد بن شنبر الندوی نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام کے اندر اور بیرونی صحنوں میں زمزم کی سپلائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔‘
’زائرین حرم میں زمزم تقسیم کرنے والے ادارے نے مطاف، مسعی، مصلے اور ہر مقام کے علاوہ دروس کے حاضرین اور نماز جنازہ کے شرکا میں بھی زمزم تقسیم کیا ہے۔‘
’ادارے نے کم و بیش زمزم کی 60 لاکھ بوتلیں تقسیم کی ہیں۔ اس کے علاوہ کولروں اورٹونٹیوں کے ذریعہ بھی پانی کی سپلائی جاری ہے۔‘

شیئر: