Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

فرانس اور سعودی عرب ثقافتی تعاون کو فروغ دینے پر متفق

 سعودی وزیر ثقافت نے پیرس میں بومبیڈو سینٹر کے سربراہ سے ملاقات کی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
فرانس اور سعودی عرب نے ثقافتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
 سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن فرحان نے منگل کو پیرس میں بومبیڈو سینٹر کے سربراہ سے ملاقات کی ہے۔
 شہزادہ بدر بن فرحان یونیسکو کے اجلاس عام میں شرکت کے لیے پیرس میں موجود ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں عہدیداروں نے سعودی عرب اور فرانس کے درمیان ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے کا جائزہ لیا ہے۔
سعودی وزیر ثقافت نے کہا کہ سعودی عرب، فرانس کے ثقافتی اداروں کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھائے گا اور مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے اہم اقدامات کرے گا۔ 
سعودی وزیر ثقافت نے بومبیڈئ سینٹر کے چیئرمین اور سعودی عرب کے ثقافتی منظر نامے کو قریب سے دیکھنے کے لیے مملکت کے دورے کی دعوت دی ہے۔
اس موقع پر نائب وزیر ثقافت حامد فایز ثقافتی امور کے نگران اعلی راکان الطوق، سیکریٹری ثقافت فہد الکنعان اور فرانس میں سعودی سفارتخانے کے مشیر ڈاکٹر عبداللہ الاحمری بھی موجود تھے۔ 
 

شیئر: