Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

عرب اتحاد کی مارب کے قریب کارروائیاں جاری، مزید 110 حوثی ہلاک

  ٹارگٹڈ آپریشنز کے دوران مزید 22 فوجی گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں( فوٹو: اے ایف پی)
یمن میں عرب اتحاد  کی مارب کے قریب کارروائیاں جاری ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران صرواح اور الجوف میں حوثی ملیشیا کے اہداف پر مزید 30 فضائی حملے کیے گئے ہیں۔‘
سرکاری خبر رساں ایجسی ایس پی اے نے پیرکو ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’ٹارگٹڈ آپریشنز کے دوران مزید 22 فوجی گاڑیاں تباہ جبکہ 110 سے زیادہ دہشت گردوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔‘
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کے جانب سے کئی ہفتوں سے یمن کی کمشنری المارب کے مختلف علاقوں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس سے نہتے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
 عرب اتحاد شہریوں کے تحفظ کے لیے العبدیہ میں حوثی ملیشیا  کے یونٹس اور ارکان کو نشا نہ بنانے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس سے قبل عرب اتحاد کے ترجمان نے کہا تھا کہ ’یمن کی کمشنری العبدیہ میں صورت حال انتہائی مخدوش ہے اور نہتے انسانوں کی مدد کے لیے مختلف آپشنز پرغور کر رہے ہیں۔‘

شیئر: