Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 31 جولائی ، 2025 | Thursday , July   31, 2025
جمعرات ، 31 جولائی ، 2025 | Thursday , July   31, 2025

 ایک لاکھ 40 ہزار زیادہ نشہ آور گولیاں ضبط، 4 افراد گرفتار 

قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان محمد النجیدی نے کہا ہے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر ایک لاکھ 40 ہزار200 نشہ آورگولیاں ضبط کی گئی ہیں۔
عکاظ اخبارکے مطابق ترجمان نے کہا کہ محکمہ انسداد منشیات کے اہلکار نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ اور استعمال کے انسداد کے لیے غیرمعمولی اقدامات کررہے ہیں۔  
ترجمان نے بتایا کہ تین سعودی شہری اور وزٹ ویزے پر آئے ہوئے شامی کو جدہ میں شک کی بنیاد پر روکا گیا تھا۔ تلاشی لینے پر ان کے قبضے سے نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔
ترجمان کے مطابق چاروں ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔

شیئر: