Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

عام آدمی پارٹی گجرات میں تمام سیٹوں پر امیدوار کھڑے کریگی

نئی دہلی ...گوا اور  اسمبلی انتخابات میں شکست بھول کرعام آدمی پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں اس سال اسمبلی انتخابات میں تمام 182 سیٹوں پر امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارٹی ترجمان نے کہا کہ اگرچہ اے اے پی کی کارکردگی گوا اور پنجاب میں توقع کے مطابق نہیں رہی تاہم دیکھا جائے توپارٹی کا پنجاب میں صفر سے اٹھ کر اصل حزب اختلاف بننا بھی کسی بڑی کامیابی سے کم نہیں ۔ نتائج سے یہ بھی واضح ہو گیا کہ عوام برسراقتدارجماعتوں کے خلاف تھے۔ گجرات میں بھی طویل عرصے سے بی جے پی کی حکومت ہے۔ لوگ اس کے خلاف ووٹ کریں گے کیونکہ یہاں بدعنوانی اور بے روزگاری میں اضافہ ہواہے اور کسان بے حال ہیں۔ یہاں ہم بہتر نتائج کی توقع کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ آپ نے 2014 میں عام انتخابات میں ریاست کی تمام 26 لوک سبھا سیٹوں پر امیدوار کھڑے کئے تھے لیکن اسے ایک پر بھی فتح حاصل نہیں ہوئی تھی۔ تقریباً تمام سیٹوں پر اس کے امیدواروں کی ضمانت تک ضبط ہو گئی تھی۔

 

شیئر: