Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مشکوک ویب سائٹس یا رابطوں کے ذریعے ملنے والے پیغامات سے ہوشیار

وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ مشکوک پیغام ملنے پر رپورٹ کریں( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت تجارت نے انتباہ کیا ہے کہ مشکوک رابطوں یا ویب سائٹس سے ملنے والے پیغامات پر کوئی ردعمل نہ دیں، یہ ترغیبات کے ذریعے اپنے جال میں پھنسانے کی کوشش کرتے ہیں۔ 
اخبار  24 کے مطابق وزارت تجارت نے بیان میں کہا کہ ’چوبیس گھنٹے کے اندر رپورٹ کریں ہم آپ کی مدد کریں گے۔ شکایت پر کوئی فیس نہیں ہو گی۔
وزارت تجارت کا کہنا ہے جب بھی کسی مشکوک ویب سائٹ سے کوئی پیغام موصول ہو پہلی فرصت میں 1900 نمبر یا ’بلاغ تجاری‘ ایپ کے ذریعے اس کی رپورٹ کریں، اس حوالے سے کارروائی کی جائے گی۔

شیئر: