Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

گولڈ مارکیٹ میں سعودیوں کے بجائے غیرملکی ملازم، سعودائزیشن کے قوانین کی خلاف ورزیاں

دکانوں میں قوانین کی 50 سے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔(فوٹو عکاظ)
سعودی عرب میں گولڈ مارکیٹ کی سعودائزیشن کے قانون کو سولہ برس گزرنے کے باوجود زیورات کے کاروبار اور خرید و فروخت میں خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
الاخباریہ چینل کے مطابق نگراں اداروں نے گولڈ مارکیٹ میں سعودائزیشن کے قوانین کی 50 سے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں۔
وزارت تجارت کے عہدیدار جرید سع الدوسری نے بتایا کہ ’گولڈ مارکیٹ کی دکانوں میں سعودی نوجوانوں کے بجائے غیرملکی ملازم موجود تھے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ’ فیلڈ رپورٹ کے مطابق سعودی نوجوان گولڈ مارکیٹ میں پیشہ ورانہ لیاقت ثابت کرچکے ہیں۔ وہ وزارت تجارت سمیت دیگر تمام متعلقہ وزارتوں کی سرپرستی کے مستحق ہیں‘۔ 
الاخباریہ چینل نے سعودائزیشن کی خلاف ورزی پر وڈیو رپورٹ مملکت کے سابق وزیرمحنت غازی القصیبی کے اس تاریخی جملے پر ختم کی جو اس دور میں بڑا مقبول ہوا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ ’سعودی عرب روزگار ایجنسی نہیں، سعودی عرب وطن ہے اور اس کی ملازمتوں پر فرزندان وطن کا حق ہے‘۔ 

شیئر: