Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025

تحریک لبیک پر پابندی ہٹانے، انڈیا کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال سمیت گزشتہ ہفتے کی پاکستان سے اہم خبریں

گذشتہ ہفتے پاکستان میں ٹی ایل پی کا دھرنا اور اس تنظیم پر عائد پابندی ہٹانے، کراچی میں نسلہ ٹاور کو گرانے، انڈیا کی جانب سے سری نگر کی پروازوں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال، 80 سال کی عمر میں پی ایچ ڈی کرنے والے ہیبت خان کی کہانی سمیت کئی خبرین موضوع بحث رہی۔ 
اس کے علاوہ ملک بھر میں موبائل نیٹ ورک کے استعمال کے نیشنل رومنگ پالیسی، بلوچستان میں نئے وزیراعلی کا انتخاب سمیت دیگر خبریں بھی نمایاں رہیں۔  گذشتہ ہفتے پاکستان سے چند اہم خبریں:
کی صورتحال سے متعلق خبریں اہم رہیں، اس کے علاوہ بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے کچھ اہم اعلانات بھی سامنے آئے۔ کراچی میں فیکٹری میں آتش زدگی اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی خبریں بھی نمایاں رہیں۔ گذشتہ ہفتے پاکستان سے چند اہم خبریں: 

نسلہ ٹاور گرانے کا خرچ ملبے سے پورا ہوگا، ٹھیکہ اماراتی کمپنی کو ملنے کا عندیہ

کراچی میں قائم نسلہ ٹاور کو عدالتی حکم پر منہدم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے چار کمپنیوں کے انٹرویو کے بعد اماراتی کمپنی سے منسلک ڈیمولیشن کمپنی کو عمارت گرانے کا ٹھیکہ دینے کا عندیہ دیا ہے۔ اس کمپنی کو پہلے بھی کنٹرول بلاسٹنگ سے عمارات منہدم کرنے کا تجربہ حاصل ہے، جبکہ عمارت گرانے کا تمام تر خرچ اس کا ملبہ بیچ کر ہی پورا ہو جائے گا بلکہ منافع کا بھی امکان ہے۔
کراچی کے ضلع شرقی کی اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کے مطابق ڈپٹی کمشنر شرقی آصف جان صدیقی کی صدارت میں آٹھ رکنی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چار کمپنیوں کی جانب سے نسلہ ٹاور کو منہدم کرنے کے لیے اظہارِ دلچسپی کی درخواستوں پر غور کیا گیا۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

وزیراعظم کی اعلان کردہ ’ٹارگٹڈ سبسڈی‘ کیا اور اس کا فائدہ کسے ہوگا؟


Caption

وزیراعظم عمران خان نے ملک کے دو کروڑ خاندانوں کے لیے آٹا، دال اور گھی پر 30 فیصد تک ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کے لیے 120 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔
اس پیکج سے کون اور کیسے مستفید ہو سکتا ہے؟ اس بارے میں وفاقی حکومت نے ایک جامع پلان ترتیب دیا ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

سری نگر سے شارجہ پرواز کا پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کا معاملہ کیا ہے؟

پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کہا ہے کہ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت سری نگر سے شارجہ جانے والی انڈین پروازوں کو انڈین حکومت کی درخواست پر پاکستانی فضائی حدود ’صرف ایک مرتبہ‘ استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 23 اکتوبر سے سری نگر سے تین پروازیں پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے شارجہ پہنچی ہیں اور 4 نومبر تک مزید 8 انڈین پروازیں شارجہ جائیں گی۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

ہیبت خان نے 80 سال کی عمر میں پی ایچ ڈی کیسے کی؟

ماں کی گود سے لے کر قبر تک علم حاصل کرو اور صرف ڈگری، ملازمت یا کسی منافع کے لیے نہیں بلکہ شعور و آگہی کے لیے
عمر سمیت کسی بھی قید و شرط کے بغیر تعلیم کے حصول کی اہمیت پر مبنی ہیبت خان حلیمی کا یہ قول محض زبانی کلامی نہیں بلکہ 80 سال کی عمر میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر کے انہوں نے اس کا عملی نمونہ بھی پیش کیا ہے۔
ضعیف العمری، بیماری، کمزوری اور تمام تر مشکلات کے باوجود یہ اعزاز اپنے نام کرنے والے وہ بلوچستان ہی نہیں پاکستان کے معمر ترین افراد میں سے ایک ہیں۔

گذشتہ ہفتے بلوچستان یونیورسٹی کے کانووکیشن میں ڈاکٹر حلیمی ڈگری لینے سٹیج پر آئے تو بھی انہیں دو افراد کی مدد اور لاٹھی کا سہارا لینا پڑا۔ ان کی عمر، عزم و حوصلے کو دیکھ کر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا اور شرکا حیران ہوئے اور داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔ گورنر نے انہیں گلے لگایا اور دونوں ہاتھوں سے سلامی بھی پیش کی۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کون؟

عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے 18 ویں وزیراعلیٰ ہوں گے۔ وہ دوسری بار وزیراعلیٰ بنے ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ دونوں مرتبہ وہ کسی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد اس منصب تک پہنچے۔
جنوری 2018ء میں بھی عبدالقدوس بزنجو نے مسلم لیگ ق، مسلم لیگ ن کے منحرف اراکین کے ساتھ مل کر عدم اعتماد کی تحریک جمع کروا کر نواب ثناء اللہ زہری کو وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دینے پر مجبور کیا اور پھر چھ ماہ تک خود بلوچستان کے وزیراعلیٰ رہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پر عائد پابندی ہٹانے کی سفارش کر دی

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی کابینہ نے کالعدم تنظیم تحریک لبیک پر پابندی ہٹانے کی سفارش کردی ہے جس کے بعد صوبائی وزارت قانون نے اس فیصلے سے وفاقی حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔  
اس حوالے سے تین روز قبل وزارت داخلہ نے سمری صوبائی کابینہ کو ارسال کی تھی جس میں کہا گیا تھا ’تحریک لبیک کا نام کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام وزرا تین روز کے اندر اس سمری پر اپنی رائے دیں اگر نہیں دیں گے تو ان کا جواب ہاں میں تصور کیا جائے گا‘  
وزارت داخلہ کی اس سمری کو جمعرات چار نومبر کو صوبائی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا تاہم آخری وقت میں کابینہ کا اجلاس ’ناگزیر وجوہات‘ کی بنا پر موخر کر دیا گیا۔  

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

پاکستان بھر میں موبائل نیٹ ورک کی دستیابی کے لیے نیشنل رومنگ پالیسی

کمزور سگنلز کی وجہ سے موبائل صارفین کی وائس اور ڈیٹا سروسز کی الجھن اب ختم ہونے جا رہی ہے کیونکہ نیشنل رومنگ پالیسی کی وجہ سے تمام موبائل نیٹ ورک آپریٹرز ایک دوسرے کے سگنلز استعمال کرسکیں گے۔  
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک کے دور دراز علاقوں میں موبائل سگنلز اور انٹرنیٹ کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ’نیشنل رومنگ‘ پالیسی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

 

وزیراعظم کی رحمۃ للعالمین اتھارٹی کے قیام پر مسلم ممالک کے سفیروں سے بات چیت

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے مسلم ممالک کے سفیروں سے ملاقات کی اور اسلاموفوبیا سمیت مسلم دنیا کو درپیش جدید چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے رحمۃ للعالمین اتھارٹی کے قیام کے اپنے تصور کا خاکہ پیش کیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق عمران خان کی مسلم ممالک کے پاکستان میں تعینات سفیروں کے ساتھ یہ ملاقات جمعرات کو ہوئی۔
واضح رہے کہ مذہبی خطوط پر میڈیا اور قومی نصاب کی نگرانی کے لیے رحمۃ للعالمین اتھارٹی کے قیام کا اعلان گزشتہ ماہ وزیراعظم نے کیا تھا۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

شیئر: