Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

چھ سرکاری اداروں میں آپریشنل سیکٹر کی سعودائزیشن کا آغاز 

مقامی صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے چھ سرکاری اداروں میں آپریشنل سیکٹر کی سعودائزیشن کا آغاز کیا گیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اداروں میں ضرورت کا سامان خریدنے کے لیے ورکنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
ورکنگ ٹیموں کو  ٹارگٹ دیا گیا ہے کہ وہ ملکی ساختہ سامان کو ترجیح دیں۔ مقامی صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کریں۔ 
وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف نے کہا کہ مقامی اشیا کے استعمال پر توجہ مرکوز کرنے سے تمام اقتصادی طبقوں کا فائدہ ہوگا۔  
انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران اس حوالے سے اصلاحات کے  متعدد شاہی فرامین جاری ہوچکے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ مقامی ساختہ اشیا کو ترجیح دی جائے اور قومی معیشت میں ان کا حصہ بڑھایا جائے۔ 

شیئر: