Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب میں پانچ سے گیارہ برس کے بچوں کے لیے فائزر ویکسین کی منظوری

فائزر کمپنی نے منظوری کی درخواست کی تھی(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے مملکت میں پانچ سے گیارہ سال تک کے بچوں اور بچیوں کو فائزر ویکسین فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق فائزر کمپنی نے بیان میں کہا ہے کہ سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی سے منظوری کی درخواست کی تھی تاکہ سعودی عرب کے صحت ادارے پانچ برس اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کو فائزر ویکسین فراہم کرنے کے مجاز ہوجائیں۔ 
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے پانچ برس اوراس سے زیادہ عمر کے بچوں کے لیے فائزر ویکسین فراہم کرنے کی اجازت ریسرچ اور تجربات کے نتائج سامنے آنے پر دی ہے جن سے ثابت  ہوگیا تھا کہ اس زمرے میں شامل بچوں کو فائزر ویکسین دی جاسکتی ہے۔
خیال رہے کہ ایس ایف ڈی اے نے مملکت میں فائزر ویکسین کے اندراج کی منظوری دس دسمبر 2020 کو دی تھی۔
فائزر نے منظوری کے لیے درخواست دی ہوئی تھی۔ اس کے بعد ہی مملکت کے صحت اداروں نے فائزر ویکسین درآمد کرکے اس کا استعمال شروع کیا۔ 

شیئر: