Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
تازہ ترین

الخبر میں غیر ملکی خاتون سے جھگڑے کی وڈیو وائرل، شہری گرفتار

ماضی میں بھی خلاف قانون سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں الشرقیہ پولیس کے ترجمان محمد الشہری نے کہا ہے کہ الخبر سیکیورٹی فورس نے پبلک مقام پر غیرملکی خاتون کے ساتھ جھگڑے میں ملوث مقامی شہری کو گرفتارکیا ہے۔
الوطن اخبار کے مطابق جھگڑے کی وڈیو وائرل سوشل میڈیا پر وائرل تھی۔ پولیس نے سعودی شہری کو شناخت کے بعد حراست میں لیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ریکارڈ سے پتہ چلا ہے کہ سعودی شہری ماضی میں بھی خلاف قانون سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔ 
الشرقیہ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مقامی شہری کو ابتدائی قانونی کارروائی کرکے پبلک پراسیکیوشن کے  حوالے کردیا گیا۔

شیئر: