Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 19 جولائی ، 2025 | Saturday , July   19, 2025
ہفتہ ، 19 جولائی ، 2025 | Saturday , July   19, 2025
تازہ ترین

مکہ میں نوجوان پر چھری سے حملہ کرنے والا ذہنی مریض گرفتار 

ضروری کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیا جائے گا۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ سیکیورٹی فورس نے الشرائع محلے کے شاپنگ سینٹ میں 20 سالہ نوجوان پر چھری سے حملہ کرنے والے شہری کو گرفتارکیا ہے۔
الوطن اخبار کے مطابق سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے ملزم کو قابو کرلیا جو چھری ہاتھ میں لیے ہوئے تھا اورایک نوجوان کو زخمی کرچکا تھا۔
سیکیورٹی فورس کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق زخمی نوجوان کو علاج کے لیے الششہ میں واقع کنگ فیصل ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ 
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو شاپنگ سینٹر کے سی سی کیمروں کی مدد سے شناخت کرکے ریکارڈ وقت میں گرفتار کرلیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ وہ ذہنی مریض ہے۔
 قانونی کارروائی کے بعد ملزم کو الشرائع پولیس سٹیشن کے حوالے کردیا گیا۔ ضروری کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیا جائے گا۔
 

شیئر: