Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

سعودی وزارت داخلہ اور اقوام متحدہ میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اقوام متحدہ  کے ماتحت انسداد منشیات ادارے کی ایگزیکٹیوڈائریکٹر نے ملاقات کی ہے( فوٹو ایس پی اے)
اقوام متحدہ کے وفد نے منگل کو وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود اور نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اقوام متحدہ  کے ماتحت انسداد منشیات ادارے کی ایگزیکٹیوڈائریکٹر غادۃ والی نے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز سے ان کے دفتر میں ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ 
اس موقع پر سعودی وزارت داخلہ اور اقوام متحدہ کے ماتحت تکنیکی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا(فوٹو ایس پی اے)

مفاہمتی یادداشت کا مقصد فریقین کے درمیان افہام و تفہیم اور باہمی تعاون کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل ہے تاکہ جرائم کے انسداد اور فوجداری انصاف کے اصول سے متعلق مشترکہ اہداف اور مقاصد حاصل کیے جاسکیں۔ 
علاوہ ازیں نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے منگل کو اقوام متحدہ کے ماتحت انسداد منشیات کی مجلس عاملہ کے ڈائریکٹر اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے  نمائندے ڈاکٹر غادہ والی اور یو این او ڈی سی کے نمائندے قاضی حاتم علی نے ملاقات کی۔

اقوام  متحدہ کی اہلکار نے نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے ملاقات کی ہے۔( فوٹو ایس پی اے)

انجینیئر ولید الخریجی نے ملاقات میں وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی نمائندگی کی ہے۔
اس موقع پر انسداد بدعنوانی کے ادارے کے معاون سربراہ ڈاکٹر ناصر ابا الخیل بھی موجود تھے۔
انہوں نے انسداد بدعنوانی کے سلسلے میں تعاون اور اس حوالے سے بین الاقوامی کوششوں کا جائزہ لیا۔

شیئر: