Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

دبئی ایئرپورٹ مکمل گنجائش کے ساتھ آئندہ دو ہفتوں میں کام کرنے لگے گا 

محکمہ شہری ہوابازی کے سربراہ نے کہا ہے کہ کورونا وبا سے پیدا ہونے والے مسائل بتدریج ختم ہو رہے ہیں۔ ( فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں محکمہ شہری ہوابازی کے سربراہ شیخ احمد بن سعید آل مکتوم نے کہا ہے کہ دبئی ایئرپورٹ مکمل گنجائش کے ساتھ آئندہ دو ہفتوں کے دوران کام کرنے لگے گا۔ 
امارات الیوم کے مطابق دبئی محکمہ شہری ہوابازی کے سربراہ نے کہا ہے کہ کورونا وبا سے پیدا ہونے والے مسائل بتدریج ختم ہو رہے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ امارات ایئرلائنز ایکس 777 طیارے خریدنے کے لیے بوئنگ کے ساتھ  اس ماہ مذاکرات کرے گی۔ دبئی ایئر شو سے قبل بھی کمپنی کے ساتھ بات چیت جاری تھی اس دوران بھی گفتگو ہو رہی ہے۔ 
شیخ آل مکتوم سے پوچھا گیا تھا کہ کیا امارات ایئر لائن بوئنگ کے ساتھ دبئی ایئر شو کے دوران مذاکرات کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ 5 روزہ دبئی ایئر شو کا آغاز 14 نومبر کو ہوگا۔ ایئر شو کے دوران سول اور آرمی طیاروں کے سودے ہوں گے۔ 
یاد رہے کہ دبئی ایئر پورٹ دنیا کے مصروف ترین ایئر پورٹس میں شامل ہے۔ سیاحتی سیزن کے آغاز کے بعد مسافروں کی آمد ورفت بڑھ گئی ہے۔
 

شیئر: