Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

عسیر میں 29 کلوگرام حشیش ضبط، مقامی شہری گرفتار

حشیش کو گاڑی میں مہارت سے چھپایا گیا تھا۔(فوٹو اخبار24)
سعودی عرب میں عسیر سیکیورٹی فورس نے مقامی شہری کے قبضے سے 29 کلو گرام حشیش ضبط کی ہے۔ اسے گاڑی میں مہارت سے چھپایا گیا تھا۔
اخبار 24 کے مطابق عسیر پولیس نے بیان میں کہا کہ ’مقامی شہری کو رجال المع کمشنری چیک پوسٹ سے گزرتے ہوئے شک کی بنیاد پر روکا گیا‘۔   
بیان میں پولیس نے بتایا کہ’ تفتیشی کارروائی کے دوران شک درست ثابت ہوا‘۔
’گاڑی میں چھپائی گئی حشیش برآمد ہونے پر مقامی شہری کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی گئی اور اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے  کردیا گیا‘۔

شیئر: