Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودی شہری سونے کی تلاش میں جان کی بازی ہار گیا

تبوک پولیس نے پانچ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب کے تبوک ریجن میں سعودی شہری سونے کی تلاش میں جان کی بازی ہار گیا۔
اخبار 24 کے مطابق تبوک ریجن میں افواہ تھی کہ ایک خاص مقام پر موجود گڑھے میں سونا دفن ہے۔
سونے کی تلاش میں متعدد شہری وہاں پہنچ گئے۔ ہر ایک گڑھے میں دفن سونے کی تلاش میں لگ گیا۔
ایک شخص سونے کی تلاش میں کھدائی کرتے ہوئے گہرائی میں پہنچ گیا- اسی دوران ریت کا تودہ اس پر گر گیا اور وہ اپنی جان گنوا بیٹھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گڑھے میں ریت کے تودے میں دب کر ہلاک ہوئے والے مقامی شہری کی نعش کو کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد نکالا جا سکا۔
تبوک پولیس نے پانچ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ پوچھ گچھ کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔ 

شیئر: