Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

ممنوعہ ممالک سے آنے والے غیر ویکسین یافتہ کارکنوں کو قرنطینہ سینٹرز میں ٹھرایا جائے گا: وزارت داخلہ

ترجمان کا کہنا ہے کہ صحت صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ کے  ترجمان کرنل طلال الشلھوب نے  کہا ہے کہ’  ممنوعہ ممالک سے آنے والوں کی رہائش کے لیے قرنطینہ سینٹر قائم کرنے کے لائسنس جاری کیے جارہے ہیں۔
’کمپنیوں کے غیر ویکسین یافتہ ملازمین کو ممنوعہ ممالک سے مملکت پہنچنے پر قرنطینہ سینٹرز میں ٹھہرایا جائے گا۔‘
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ صحت صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے۔
شہروں یا کمشنریوں یا صوبوں کی سطح پر کورونا ایس او پیز کے لیے ضروری اقدامات کے بارے میں رپورٹیں پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 
یاد رہے کہ اس سے قبل وزارت بلدیات و دیہی امور و ہاؤسنگ  نے بتایا تھا ک بیرون مملکت سے آنے والے غیر ویکسین یافتہ کارکنوں کے لیے قرنطینہ سینٹرز کے  لائسنس جاری کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔
 ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت بلدیات کی جانب سے جاری احکامات کے تحت کورونا وائرس سے بچاؤ کےلیے کیے جانے والے احتیاطی اقدامات کے پیش نظر بیرون مملکت سے آنے والوں کی سہولت کے لیے جدہ، دمام، ریاض اور ظھران  25 عمارتوں کو قرنطینہ بنانے کے لیے لائسنس دیے گئے ہیں۔
 قرنطینہ سینٹرز میں 3 ہزار 276 افراد کے قیام کی گنجائش رکھی گئی ہےـ  

شیئر: