Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

سعودی عرب میں جدید طرز کے ڈرون تیار کرنے کا معاہدہ

نئے ڈرون کو’سکائی گارڈ‘ کا نام دیا گیا ہے۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹریز نے سعودی آرمی انڈسٹریز کمپنی کے ساتھ جدید طرز کے ڈرون تیار کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ نئے ڈرون کو’ سکائی گارڈ‘ کا نام دیا گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب ڈرون انڈسٹری قائم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے اور اس کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال ہوگی جس کی مدد سے مملکت میں نئی طرز کے ڈرون تیار ہوں گے۔

کوشش ہے ڈرون سازی کا تمام کام  سعودی ماہرین انجام دیں۔( فوٹو ایس پی اے)

سعودی آرمی انڈسٹری کمپنی نے  پرنس سلطان ڈیفنس سٹڈیز اینڈ ریسرچ سینٹر کے ساتھ  ڈرون کو جدید بنانے کے لیے ریسرچ کے حوالے سے بھی معاہدہ کیا ہے۔
کوشش یہ ہے کہ ڈرون سازی کا تمام کام سعودی عرب میں سعودی ماہرین انجام دیں۔
سعودی حکومت کی نئی پالیسی یہ ہے کہ 2030 تک عسکری خدمات اور آلات حرب کے لیے مختص بجٹ کا پچاس فیصد سے زیادہ اندرون ملک خرچ کیا جائے۔

 

شیئر: