Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

ریاض سیزن کے وزٹر 10 لاکھ سے تجاوز کرگئے

’بولیورڈ یکم نومبر کو شروع ہونے جا رہا ہے جس کے بعد روزانہ وزٹروں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوجائے گا‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ ریاض سیزن کے آغاز سے اب تک وزٹروں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’ریاض سیزن 20 اکتوبر کو شروع ہوا تھا جبکہ اس میں مزید سرگرمیوں کا آغاز ہوگا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ریاض سیزن کے تحت بولیورڈ یکم نومبر کو شروع ہونے جا رہا ہے جس کے بعد روزانہ وزٹروں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوجائے گا‘۔
’ریاض سیزن میں اندرون ملک سمیت خلیجی ریاستوں سے بھی لوگوں کی دلچسپی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ انتہائی کامیاب ہوگا‘۔
 

شیئر: