Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

سعودی نیشنل گارڈ کے دستے کی پریڈ کرتے ہوئے قدیم تصویر

اہلکاروں نے رائفلز اٹھائی ہوئی ہیں اور روایتی لباس ’ثوب ‘ میں ہیں۔(فوٹو اخبار 24)
 سعودی وزارت نیشنل گارڈ نے چار دہائی قبل کی ایک تصویر جاری کی ہے جس میں ایک دستے کو پریڈ کرتے دکھایا گیا ہےـ
تصویر میں نشینل گارڈ  کے دستے میں شامل اہلکاروں نے اس وقت کی مروجہ رائفلز اٹھائی ہوئی ہیں اورجبکہ روایتی لباس ’ثوب ‘ میں ملبوس ہیں۔
اخبار 24 نے وزارت نیشنل گارڈ کی جانب سے جاری تصویر کے حوالے سے کہا ہے کہ تصویر تقریبا 44 برس قدیم ہے۔ یہ سال ہجری 1399 میں اتاری گئی تھی جب بلیک اینڈ وائٹ کیمرے ہوا کرتے تھےـ 
 تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نشینل گارڈ کے دستے میں شامل جوانوں نے ’ثوب ‘ پہنا ہوا ہے جبکہ سرپر’غترہ و عقال ‘ لگایا ہےـ عقال کے درمیان نیشنل گارڈ کا بیج بھی لگا ہے جبکہ سینے پر گولیوں کی بیلٹ بھی باندھی ہے اور رائفل کندھے پر ٹکی ہے۔
واضح رہے مملکت میں نیشنل گارڈ کی تاسیس سے ہی اہلکاروں کی ٹریننگ کا آغاز کیا گیا تھا جس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

شیئر: